کوڈ آرڈینینس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کارسرکار میں مداخلت
ملتان ( نمائندہ خصوصی) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان شاہد حسن مغل نے چاروں ارکان اسمبلی بھائیوں کو عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے اور بار بار طلب کرنے کے باوجود پیش نہ ہونے پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے کو رونا وباء کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران کوڈ آرڈینینس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کارسرکار میں مداخلت کی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ
شاہد حسن مغل نے دیگر افراد کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں اور پولیس تھانہ چہلیک کو ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے بتایا گیا ہے کہ میران قومی اسمبلی عبد القادر گیلانی علی موسیٰ گیلانی علی قاسم گیلانی اور مبر صوبائی اسمبلی علی حیدر گیلانی جو کہ چیئر مین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے ہیں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔
ان کے علاوہ عدالت نے سابق ایم پی اے عثمان بھٹی ، بابونفیس احمد انصاری ، خالد حلیف لودھی، منظور قادر، آصف رسول اعوان کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔
اسی طرح ملزمان میں سابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار عارف حسن شاہ، رضوان بانس ، شاہد رضا صدیقی، رانا سجاد حسین ، کلثوم ناز بلوچ ، شیخ هاشم رشید نسیم لابر ، راؤ ساجد علی اے ڈی بلوچ ایم سلیم راجہ عبدالروف لودھی بھی شامل ہیں اور ان کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیسے بتایاگیا ہے۔
کہ پولیس تھانہ چہلیک میں ملزمان پر کووڈ آرڈینینس کی خلاف ورزی اور کار سرکار میںمداخلت کا مقدمہ درج تھا ملزمان بار بار عدالتی حکم کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں