ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع: ڈی جی پی اے اے کا دورہ اور اہم فیصلے
ملتان( خصوصی رپورٹر )پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل ایئر وائس مارشل ذیشان سعید نے ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ (MIAP) کا دورہ کیا اور جاری توسیعی منصوبے کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ایئرپورٹ منیجر، سیکشنل ہیڈز اور جوائنٹ ڈائریکٹر سروسز (پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ) نے ڈی جی پی اے اے کو موجودہ سہولیات اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی۔ ڈی جی پی اے اے نے مسافروں کی سہولت کے لیے جاری ترقیاتی کاموں اور تجارتی سرگرمیوں میں اضافے پر ایئرپورٹ ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔
ڈی جی پی اے اے نے مسافروں کی سہولت اور پروازوں کی حفاظت کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ ایئرپورٹ کی داخلی لینز میں اضافہ (2 سے 4 لینز) تاکہ آمد و رفت میں بہتری لائی جا سکے۔بین الاقوامی بریفنگ ایریا میں تیسری اسکینر کی تنصیب، جس سے مسافروں کی آمد و رفت میں آسانی ہوئی۔جوائنٹ سرچ کے عمل کو مرکزی راستے سے ہٹا کر نئے مقام پر منتقل کیا گیا۔چیک ان کے عمل کو تیز کرنے کے لیے اضافی کاؤنٹرز کا قیام،ملتان ایئرپورٹ کی سالانہ مسافروں کی تعداد 1.4 ملین سے تجاوز کرچکی ہے۔
، جو اس کی موجودہ گنجائش سے زیادہ ہے۔ اس تناظر میں، ڈی جی پی اے اے نے ایئرپورٹ کی توسیع اور اپگریڈیشن کی اہمیت پر زور دیا۔ مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں میں شامل ہیں،ایئرکرافٹ پارکنگ بے کی تعداد 4 سے بڑھا کر 6 کرنا، جس میں دو وسیع باڈی طیاروں کے لیے مخصوص جگہ ہوگی۔بین الاقوامی مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے مسافر ٹرمینل کی تزئین و توسیع۔ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ، پاکستان کا چوتھا بڑا ایئرپورٹ ہے جو جنوبی پنجاب، وسطی پنجاب اور سندھ کے کچھ حصوں کی سفری ضروریات کو پورا کر رہا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں