“ملتان میں وزیر اعلٰی پنجاب کی ویژن کے تحت روڈ سیفٹی مہم”

“ملتان روڈ سیفٹی مہم: موٹر سائیکل ڈرائیوروں کو ہدایات اور ٹریفک قوانین کی اہمیت”

ملتان(نیوز رپورٹر)وزیر اعلٰی پنجاب کے ویژن محفوظ پنجاب کے تحت ملتان میں خصوصی روڈ سیفٹی مہم جاری- چیف ٹریفک آفیسر ملتان سردار موارہن خان کی ہدایات پر ایجوکیشن یونٹ سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی جانب سے بوسن روڈ پر موٹر سائیکل ڈرائیوران کو بریفنگ دی گئی۔
انچارج ایجوکیشن یونٹ سہیل احمد انسپکٹر کی جانب سے لیکچر دیتے ہوئے تیزرفتاری اور بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل ڈرائیونگ کے نقصانات اور ٹریفک قوانین کی اہمیت واضح کی گئی موٹرسائیکل سواروں کو ہدایات جاری کیں کہ ہمیشہ گورنمنٹ سے منظور شدہ نمونہ کے مطابق نمبر پلیٹس استعمال کریں اور لائٹس درست حالت میں ہونی چاہیے۔
دوران ڈرائیونگ انتہائی بائیں لین میں ڈرائیونگ کریں۔ خلاف ورزی کی صورت میں کریک ڈاؤن بھی جاری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھمختلف پمفلٹس اور بروشرزتقسیم کیے#

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں