ملتان میں بزرگ شہری پر تشدد کرنیوالا پولیس افسر گرفتار

ملتان: پولیس اہلکار کیخلاف کارروائی، بزرگ شہری پر تشدد کا واقعہ

ملتان (کرائم رپورٹر) کرکٹ ٹیموں کی روانگی کے روٹ پر بزرگ شہری کیساتھ بدسلوکی اور تشدد کرنے پر وزیر اعلی پنجاب مریم نوقز شریف کے نوٹس کے بعد ملتان پولیس کے سی پی او نے سابق ایس ایچ او نیو ملتان سب انسپکٹر شفیق احمد کیخلاف سخت محکمانہ ایکشن لیتے ہوئے معطلی کے بعد مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کرادیا، گذشتہ روز فل پروف سیکیورٹی زون میں داخل ہونے والے بند بوسن کے رہائشی بزرگ شہری محمد اکبر کو سب انسپکٹر سابق ایس ایچ او نیو ملتان شفیق احمد نے تشدد کا نشانہ بنایا جس کی وڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور ابتدائی طور پر ریجنل پولیس آفیسر ملتان کیپٹن ریٹائرڈ سہیل چوہدری نے ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او کو فوری معطل کرنے کے احکامات جاری کیے ۔
بعد ازاں چیف منسٹر پنجاب کی جانب سے بھی واقعہ کا نوٹس لیا گیا اور بزرگ شہری پر تشدد کرنے والے اہلکار کیخلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دیدیا گیا جس کے بعد گذشتہ روز سابق ایس ایچ او نیو ملتان شفیق احمد کیخلاف ایس ایچ او بی زیڈ انسپکٹر سعید سیال کی مدعیت میں مقدمہ نمبری 276/25 بجرم 352, 341 اور 155C ت پ کے تحت درج کرتے ہوئے انہیں حوالات میں بند کردیا گیا اس واقع سے پہلے فیز میں پولیس کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا جبکہ افسران کی جانب سے اہلکار کیخلاف سخت کارروائی نے شہریوں کے زخم پر ملہم کا کام کردیا ہے اس ضمن میں عوامی و سماجی حلقوں کی جانب سے پولیس افسران کے فوری اور سخت ایکشن کو سرہاتے ہوئے آئندہ بھی اس قسم کے واقعات میں ملوث پولیس افسران و اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائیاں کی جاتی رہیں تو وہ وقت دور نہیں جب محکمہ پولیس اور افسران کو عوام میں کے رویوں میں واضح فرق محسوس ہوگا۔
جبکہ آر پی او ملتان سہیل چوہدری نے بزرگ شہری کو اپنے دفتر بلا اوت اپنے ساتھ بٹھا کر اسکی مالی امداد بھی کی اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر سہیل چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم عوام کی خدمت کے لئے ہیں ایسا رویہ غیر مناسب ہے، آر پی او کا کہنا تھا کہ غلام اکبر سے معذرت کرتا ہوں اور یقین دلاتا ہوں اس اہلکار کے خلاف قانونی اور محکمانہ کارروائی ہو گی جبکہ بزرگ شہری غلام اکبر نے کہا کہ آر پی او ملتان نے بہت محبت دی ہے ان کا اور ملتان پولیس کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
شہری سے پولیس اہلکار کے ناروا سلوک کا واقعہ کرکٹ ٹیموں کے روٹ کے دوران پیش آیا تھا، دریں اثناء ملتان پولیس کے سربراہ صادق علی ڈوگر نے کہا ہے کہ پولیس فورس میں کسی کو بھی اختیارات سے تجاوز کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کے ساتھ بدسلوکی یا غیر قانونی رویہ اپنانے والوں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی تاکہ قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جا سکے، پولیس کا کام عوام کی خدمت اور تحفظ ہے، اگر کوئی اہلکار اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرے گا تو اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، شہریوں کے حقوق کی حفاظت اور انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں