“ملتان پارکوں کی کمرشلائزیشن اور بے ضابطگیاں: کمشنر کا کریک ڈاؤن”
ملتان ( خصوصی رپورٹ) پی ایچ کی جانب سے پارکوں ہونے والی کمرشلائزیشن اور بے ضابطگیاں کمشنر ملتان ڈویژن کے ریڈار پر آگئیں کمشنر عامر کریم خاں نے پارکوں کے اطراف سے تجاوزات کے خاتمے اور پارکوں میں قائم غیر قانونی تعمیرات کے خاتمہ، لیز پر دی گئی دکانوں کی حسب ضابطہ پیمائش کا حکم بھی دیا۔
اس ضمن میں کمشنر ملتان ڈویژن نے عوامی شکایات پر جلال پارک گول باغ پارک کا دورہ کیا، جہاں جلال پارک میں شہری نے دکان لیز پر لیکرویپ سنٹر کیلئے آگے کرایہ پر دے رکھی تھی کمشنر عامر کریم خاں کے حکم پر جلال چوک گلگشت سے منسلک پارک میں زائد رقبے پر غیر قانونی تعمیر دکان کو سر بمہر کیا گیا اور پھر منہدم کر کے سائٹ کلیر کروائی گئی، واضح رہے کہ ریکارڈ کی مکمل پڑتال کروا کر غیر قانونی دکان کومنہدم کرنے کے احکامات دیے گئے شہریوں سے ملاقات کی۔
انہوں نے کہا کہ شجر کاری اور سیاحت پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا خاص فوکس ہے۔ شہریوں کی تفریح کیلئے پارکوں کی ترین و آرائش ناگزیر ہے۔ شہر میں کسی بھی پارک کو سینچر پارک بنا شہریوں کو تحفہ دیں گے۔ انہوں نے کہا کے پی ایچ اے روایتی انداز سے ہٹ کر شہر کی تزین و آرائش کیلئے کام کرے۔ ڈی جی پی ایچ اے کریم بخش نے کہا کہ کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دے کر ریکوری کے اہداف بہتر بنائے جائیں گے۔ پارکوں کی صورتحال بہتر بنانے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں۔
متعدد پارکوں کو سموکنگ فری بنادیا گیا ہے۔ پبلسٹی اور سرکاری واجبات ادا کرنے والے ٹھیکیداروں کو پبلسٹی کی اجازت دی جائے گی۔ ٹھیکوں سے ریکوری بہتر کرکے پی ایچ اے کو قدموں پر کھڑا کریں گے۔ علاوہ ازیں گزشتہ روز جلال پارک دورے کے موقع پر کمشنر عامر کریم خاں نے پارکوں میں بنی غیر قانونی دکانوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا تھا۔
جلال پارک میں شہری نے دکان لیز پر لیکر ویپ سنٹر کیلئے آگے کرایہ پر دی گئی تھی کمشنر عامر کریم خاں کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے جلال چوک گلگشت سے منسلک پارک میں زائد رقبے پر غیر قانونی تعمیر دکان کو سر بمہر کیا گیا اور پھر منہدم کر کے سائٹ کلئیر کروا گئی۔
واضح رہے کہ ریکارڈ کی مکمل پڑتال کروا کر غیر قانونی دکان کو منہدم کرنے کے احکامات دیے گئے۔ اس بارے کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ شہر کے تمام پارکوں کا از خود دورہ کر کے جائزہ لے رہا ہوں۔ کسی بھی پارک میں کو غیر قانونی تعمیر کی اجازت نہ ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں