“ملتان پولیس کی کارروائیاں: بین الصوبائی گینگ اور منشیات فروشوں کی گرفتاری”
ملتان (کرائم رپورٹر) ملتان پولیس نے مختلف کرروائیاں کرتے ہوئے بین الصوبائی گینگ کے چار اہم ملزمان سمیت رسوائے زمانہ منشیات فروش کو حراست میں لیکر بارہ کلو گرام سے زائد چرس برآمد کی جبکہ اپنی بیوی اور دو سوتیلے بیٹیوں پر تیزاب پھینکنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
اسی طرح نو ماہ قبل ہونے والے اندھے قتل کو جدید تفتیش بروئوے کارلاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا اس ضمن میں گذشتہ روز ملتان پولیس کے سربراہ صادق علی ڈوگر نے ایس ایس پی آپریشنز کامران عامر خان، ایس ایس پی انویسٹی گیشن رانا محمد اشرف، ایس پی صدر ڈویژن شمس الدین خان اور ایس پی کینٹ ڈویژن کائنات اظہر و دیگر پولیس افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ او صدر شجاعباد رئوف لوٹھڑ نے پنجاب میں واپڈا کے ٹرانسفارمرز چوری کرنے والے بین الصوبائی گینگ کے چار ارکان جن میں اظہر بیگ، عمر، اشفاق اور ولید رضا شامل ہیں کو گرفتار کرلیا۔
ملزمان ایک منظم نیٹ ورک کے تحت مزدہ گاڑیوں پر پنجاب کے مختلف شہروں میں جاکر بجلی کے کھمبوں پر نصب ٹرانسفارمرز کو کاٹ کر گاڑی میں ڈال کر باآسانی فرار ہوجاتے تھے اور پکڑے جانے سے بچنے کیلئے مختلف ایم ٹیگ، نمبر پلیٹس اور رنگین ترپال کا استعمال کرتے تھے ۔
جبکہ موبائل ٹریکنگ سے محفوظ رہنے کے لیے دوران واردات اپنے موبائل فونز بھی استعمال نہیں کرتے تھے، اگر کوئی جاگ جاتا تو اسے اسلحے کے زور پر قابو کرکے واردات مکمل کرتے تھے اور چوری شدہ ٹرانسفارمرز کو لاہور لےجاکر تانبہ، سلور، لوہا اور دیگر قیمتی سامان الگ کرکے چور بازار میں فروخت کردیتے تھے پولیس نے ملزمان سے گیارہ ٹراسفارمرز اور دیگر سامان کل مالیتی 80لاکھ روپے برآمد کرلیا ہے۔
اس کے علاوہ وارداتوں میں استعمال ہونے والے دو مزدہ ٹرک اور دو عدد پسٹل 30بور بھی قبضے میں لیا جاچکا ہے۔
جبکہ ملزمان سے ٹرانفارمرز چوری کے 60 مقدمات ٹریس ہوچکے ہیں اور ان سے مزید تفتیش کا سلسلہ بھی جاری ہے اسی طرح پولیس صدر شجاعباد نے نو ماہ قبل 19 سالہ حاجی محمد کے اندھے قتل کو بھی جدید سائنسی تفتیش کرتے ہوئے حیران کن طور پر مقتول کے قریبی دوست و رشتہ دار ملزم محمد نعمان اور اسکے ساتھی ابوبکر شکرا جو کہ پولیس کو ڈکیتی و دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا اور وہ خوف کی علامت سمجھا جاتا تھا کو کو گرفتار کرلیا ہے۔
ملزمان نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ مقتول حاجی محمد کے پاس وراثتی زمین فروخت کرنے سے حاصل ہونے والی دس لاکھ روپے کی رقم موجود تھی جسے وہ عیاشیوں پر خرچ کررہے تھے وقوعہ کے روز ملزمان نے مقتول کو اس کے گھر سے باہر بلایا اور معمولی تلخ کلامی پر اسے فائر مارکر قتل کردیا۔
اور قتل کو خودکشی کا رنگ دینے کے لیے مقتول حاجی محمد کی لاش کو گھر کے قریب پھینکا اور اس کے زیر استعمال پسٹل سے فنگر پرنٹس مٹا پر پاس رکھا اور تمام شواہد مٹانے کی کوششکی اگلے روز تمام ملزمان مقتول کے جنازے میں بھی شریک ہوئے اور بعد ازاں فرار ہوگئے پولیس ٹیموں نے مسلسل محنت اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ملزمان کو ٹریس کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔
جبکہ پولیس تھانہ شاہ شمس نے منشیات سے پاک پنجاب مہم کے تحت ملتان شہر و گرد نواح میں منشیات سپلائی کرنے والا ضلع ہرنائی سے تعلق رکھنے والا ملزم محمد قاسم کو مخبر خاص کی مدد سے قابو کرتے ہوئے بارہ کلو گرام چرس برآمد کرلی ملزم منشیات فروشی کے ایک بڑے نیٹ ورک کا حصہ ہے۔
اسی طرح گذشتہ سے پیوستہ روز تھانہ جلیل آباد کے علاقے میں بیوی سمیت دو سوتیلے بیٹوں پر تیزاب پھینکنے والے ملزم محمد ماجد کو چند ہی گھنٹوں میں گرفتار کرلیا ملزم نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ گھریلوں تنازع پر اس نے اپنی بیوی اور سوتیلے بیٹوں پر تیزاب پھینکا پولیس نے تیزاب گردی میں استعمال ہونے والا سامان برآمد کرتے ہوئے مزید کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ ملتان پولیس ہمہ وقت جرائم پیشہ افراد کی سرقوبی کیلئے کام کررہی ہے جبکہ منشیات کیخلاف کریک ڈائون میں پنجاب بھر میں ملتان پولیس اول پوزیشن پر ہے اور یہ سلسلہ آخری منشیات فروش کی گرفتاری تک جاری رہے گا جبکہ دیگر جرائم میں بھی واضح کمی آئی ہے۔
ملتان میں تمام افسران محنت و لگن سے کام کررہے ہیں جس کے ثمرات آنا شروع ہوچکے ہیں جلد اولیاء کرام کی دھرتی کو جرائم پیشہ افراد سے پاک کردکھائینگے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں