مینڈیٹ چوری کیخلاف احتجاج ہمارا قانونی و آئینی حق:پرویز الٰہی(طارق زمان گجر سے گفتگو)

چوہدری پرویز الہی کا سیاسی احتجاج کا حق پر بیان: 8 فروری 2024 کے انتخابات پر تحفظات

ملتان(خصوصی رپورٹر )سابق وزیر اعلی پنجاب ومرکزی صدر تحریک انصاف چوہدری پرویز الہی نے سابق مشیر وزیراعلی پنجاب چوہدری طارق زمان گجر سے سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہاکہ اپنے چوری ہوئے مینڈیٹ کے لیے احتجاج کرنا ہمارا قانونی و آئینی حق ہے 8فروری 2024کو ہونے والے الیکشن میں ظلم و جبر ہماری پارٹی تحریک انصاف اور کارکنان کے ساتھ ہوا۔انتخابی نشان بلا چھین لینے کے بعد بھی تحریک انصاف کے امیدواران سے کاغذات نامزدگی بھی چھین لی گئیں ایسا ظلم وجبرکیا گیا ۔
جس کی مثال نہیں ملتی۔لیکن پھر بھی عوام نے بانی پارٹی تحریک انصاف کے نظریے اور حقیقی آزادی کے لیے تحریک انصاف کے امیدواروں کے انتخابی نشانات کوڈھونڈ ڈھونڈ کر ووٹ دیا اور 8فروری2024کے جنرل الیکشن میں عوام کے ووٹ پر ڈاکا ڈالتے ہوئے فارم 47کے زریعے ایسے امیدواروں کو جیتوایا گیا جن کو عوام نے ووٹ نہیں دیا۔ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت جس نے الیکشن میں قومی اسمبلی کی 180نشستیں حاصل کی اور دھاندلی کرتے ہوئے صرف 80 نشستیں دی گئی۔
جب تک ہمیں ہمارا مینڈیٹ نہیں دیا جاتا احتجاج کرنا ہمارا حق ہے۔چوہدری طارق زمان گجر نے کہا کہ سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے مخالفین کی جانب سے دی جانے والی مشکلات کا ڈت کر مقابلہ کرتے ہوئے بڑی ہمت اور جواں مردی سے جیل کاٹی جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات کا دلیری سے سامنا کیا۔اب بھی ہمارے قائدین سمیت کارکنان پر جھوٹے مقدمات بناکر جیلوں میں بند کر رکھا ہے انہیں فوری رہا کی جائے اورعوام چاہتی ہے کہ فوری طور پر صاف شفاف الیکشن کروائے جائیں تاکہ عوام کی منتخب کردوہ حکومت وجود آئے اور ملک و قوم کے مسائل کو حل کرئے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں