نشتر:ڈائیلسز مریضوں کی آزمائشیں ختم نہ ہوسکیں،باہر سے مہنگی ادویات خریدنے پر مجبور

نشتر ہسپتال میں ادویات کا بحران: ڈائلسسز مریضوں کو مشکلات کا سامنا

ملتان(جنرل رپورٹر)نشتر ہسپتال میں ادویات بحران شدت اختیار کر گیا مریض ادویات کے حصول کے لئے دھکے کھانے پر مجبور ہو گئے۔
گردوں کے امراض میں مبتلا ڈائلسسز کرانے والے مریض بھی اپنے ڈائلسسز کرانے کے لئے باہر سے ادویات خریدنے لگے ۔
تفصیلات کے مطابق نشتر ہسپتال میں ڈائلسسز کے مریض تمام تر ادویات خود خریدنے پر مجبور ہیں نیو اور اولڈ ڈائلسسز یونٹ میں ڈائلسسز کی ادویات کئی روز سے ختم ہیں ڈائلسسز کی مریضہ کا کہنا ہے کہ ہمیں ڈائلسسز کے لئے کوئی دوا اور سامان نہیں دیا جا رہا۔
ڈائلسسز مہنگا علاج ہے ہفتے میں تین دن ڈائلسسز ہوتے ہیں وزیر اعلی پنجاب معاملے کا نوٹس لیں غریب مریض مہنگائی کے دور میں ادویات نہیں خرید سکتے ادویات نہ ملنے پر ڈائلسسز کے مریض پریشانی میں مبتلا ہو گئے ہیں مریضوں کا کہنا ہے کہ ڈائلسسز کی ادویات کئی روز سے ختم ہیں۔
اور انہوں نے متعدد بار نشتر انتظامیہ سے ادویات نہ ملنے کی شکایت بھی کی ہے لیکن اس کے باوجود بھی ان کو کسی قسم کی کوئی دوا فراہم نہ کی گئی ہے۔
اس بارے میں ایم ایس نشتر ڈاکٹر زاہد کا کہنا ہے کہ نشتر ہسپتال میں ڈائلسسز کی تمام تر ادویات موجود ہیں اور کچھ ادویات جو چارٹ تھیں وہ بھی انہوں نے کل رات کو ہی فراہم کروا دی ہیں

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں