“نواز شریف اور مریم نواز کی لاہور ڈویژن کے اراکین اسمبلی سے ملاقات، ٹیک آف کی امید”
مسلم لیگ (ن) کے قائد اور صدر میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ شہباز شریف بہت محنت کر رہے ہیں، اللہ کرے ہم ایک بار پھر ٹیک آف کرسکیں، اللہ تعالیٰ نے تیزی سے گڑھے میں گرتے ملک اور قوم کو بچا لیا، اللہ تعالیٰ نے برکت ڈالی ہے اور بھی ڈالے گا، ان شااللہ۔
نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے لاہور ڈویژں کے اراکین پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی ہے، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ شہباز شریف بہت محنت کر رہے ہیں، اللہ کرے ہم ایک بار پھر ٹیک آف کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور اور پنجاب میں بہت عرصے بعد عوام میں خوشی اور اطمینان نظر آ رہا ہے۔
، اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے محنت سے عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھنا ہے۔نواز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے برکت ڈالی ہے، ان شااللہ اور بھی ڈالے گا، اللہ تعالیٰ نے تیزی سے گڑھے میں گرتے ملک اور قوم کو بچا لیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں