ہر صوبہ وفاق سے پیسہ مانگتا ہے، ہم نے کچھ نہیں مانگا، مریم نواز

“مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہم نے وفاق سے پیسہ نہیں مانگا، عوام کی خدمت ہماری ترجیح”

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کہتےہیں کہ وزیراعظم شہباز شریف پیسے دے رہے ہیں۔
اور مریم نواز خرچ کر رہی ہے، میں نے کسی ایک منصوبے کے لیے بھی شہباز شریف سے پیسے نہیں مانگے۔
، ہر صوبہ وفاق سے پیسہ مانگتا ہے، ہم نے کچھ نہیں مانگا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہمی ترجیح ہے۔
، عوام کی سہولت کے لیے ماحول دوست الیکٹرک بسیں لا رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ 27 الیکٹرک بسیں آچکی ہیں۔
، جوکل سے لاہور کی سڑکوں پر ہوں گی، الیکٹرک بسوں کا کرایہ تمام صوبوں میں سے سب کم ہے۔
الیکٹرک بسوں کا کرایہ انتہائی کم 20 سے 35 روپے تک رکھا گیا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ 17 ہزار مسافروں کوروزانہ کی سطح پر سہولت میسر آئے گی۔
طلبہ اور خصوصی افراد کو الیکٹرک بس کا مفت کارڈ ملے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ خواتین کو ہراساں کرنے سے روکنے کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں