“غزہ پر قبضہ: ٹرمپ نے مصر اور اردن کے انکار کے بعد منصوبے سے دستبرداری کا عندیہ دیا”
ٹرمپ غزہ پر قبضہ کرنے کے منصوبے سے پیچھے ہٹنے لگے
مصر اور اردن کے عدم تعاون کی وجہ سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ غزہ پر قبضہ کرنے کے منصوبے سے پیچھے ہٹنے لگے۔
امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر نے غزہ پر امریکی قبضے اور 20 لاکھ فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے اپنے متنازع منصوبے سے دستبرداری کا عندیہ دے دیا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ مصر اور اردن کو فلسطینیوں کو قبول کرنے پر آمادہ کر لیں گے۔
، لیکن انہوں نے یہ اعتراف بھی کیا ہے کہ یہ ممکن نہیں ہے کیونکہ مصر اور اردن نے اس میں تعاون کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔
امریکی صدر کے مطابق امریکا مصر اور اردن کو ہر سال اربوں ڈالرز دیتا ہے، اس کے باوجود اس نے انکار کر دیا ہے۔
، جو حیران کن ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ زبردستی نافذ نہیں کریں گے، بلکہ صرف تجویز پیش کر رہے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں