ٹی ٹی پی کو افغان طالبان کی مسلسل مدد حاصل ہے، انکشاف

“افغان طالبان کی مدد سے ٹی ٹی پی کی طاقتور موجودگی، اقوام متحدہ کی رپورٹ”

اقوام متحدہ نے ٹی ٹی پی کو افغان طالبان کی مدد کو پاکستان میں دہشت گرد حملے بڑھنے کی وجہ قرار دیدیا۔
اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں دہشت گرد حملے بڑھنے کی وجہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو افغان طالبان کی مسلسل مالی اور لاجسٹک مدد ہے۔
اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹی ٹی پی کی افغانستان میں موجودگی اور طاقت برقرار ہے۔
، 2024ء کے دوران اُس نے پاکستان میں 600 سے زائد حملے کیے۔
، افغان طالبان ٹی ٹی پی کو ماہانہ 43 ہزار ڈالر فراہم کر رہے ہیں۔
رپورٹ میں یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ افغانستان کے صوبے کنڑ، ننگرہار، خوست اور پکتیکا میں ٹی ٹی پی کے نئے تربیتی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں