پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 7 مارچ کو بلانے کی تیاریاں

“7 مارچ کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس: صدر زرداری کا اہم خطاب”

اسلام آباد: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 7 مارچ کو بلانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔
جس سے صدر مملکت آصف علی زرداری خطاب کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزارت پارلیمانی امور نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 7 مارچ کو بلانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔
، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدارتی خطاب کے بعد قومی اسمبلی کے نئے پارلیمانی سال کا آغاز ہوگا۔
ذرائع نے بتایا کہ 16 ویں قومی اسمبلی کی تشکیل کے بعد صدر آصف علی زرداری کا پارلیمنٹ سے دوسرا خطاب ہوگا۔
جب کہ صدر زرداری کا قومی اسمبلی اور سینیٹ کے مشترکہ اجلاس سے یہ ریکارڈ آٹھواں خطاب ہوگا۔
یاد رہے کہ صدر مملکت نے عام انتخابات کے بعد گزشتہ برس 18 اپریل کو پارلیمانی سال کے آغاز پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا تھا۔
2008 سے 2013 تک ایوان صدر میں اپنے پانچ سالہ دور کے دوران وہ پہلے ہی چھ بار پارلیمنٹ سے خطاب کرچکے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں