“پاکستانی برآمدات میں اضافہ: مالی سال کے پہلے سات مہینوں میں نمایاں ترقی”
پاکستانی برآمدات میں ایک ارب ستتر کروڑ ڈالر کا اضافہ
موجودہ مالی سال کے پہلے سات ماہ میں پاکستانی برآمدات میں ایک ارب ستتر کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے ۔
ٹیکسٹائل، غذائی اشیاء اور پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات میں نمایاں ترقی دیکھنے میں آئی ہے ۔
رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں پاکستان کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
جولائی سے جنوری کے دوران ملکی برآمدات دس فیصد اضافے کے ساتھ انیس ارب پچپن کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں۔
، جو گزشتہ مالی سال اسی مدت میں سترہ ارب ستتر کروڑ ڈالر تھیں۔ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں دس اعشاریہ چھ فیصد اضافہ ہوا۔
جس کے بعد یہ دس ارب ستتر کروڑ ڈالر تک جا پہنچی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں یہ نو ارب تہتر کروڑ ڈالر تھی۔
باسمتی چاول کی برآمدات میں تین اعشاریہ تین سات فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
جو دو ارب انیس کروڑ ڈالر رہی۔ مچھلی۔ تمباکو۔ چینی۔ گوشت اور دیگر مصنوعات کی برآمدات میں بھی اضافہ ہوا۔
تاہم پھلوں۔ سبزیوں۔ دالوں۔ مصالحہ جات اور آئل سیڈز کی برآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں