پاکستان آئی ایم ایف سے نیا پروگرام لینے کیلئے تیار

“پاکستان آئی ایم ایف سے ڈیڑھ ارب ڈالر کا نیا پروگرام لینے کے لیے تیار”

پاکستان انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے نیا پروگرام لینے کے لیے تیار ہوگیا۔
پاکستان نے آئی ایم ایف سے ڈیڑھ ارب ڈالر مالیت کا ایک اور پروگرام لینے کی تیاری شروع کردی ۔
جس کے لیے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات رواں ماہ ہوں گے۔
پاکستان کے لیے نئے پروگرام اور پہلے سے منظور کردہ سات ارب ڈالر کے پروگرام کی اگلی قسط کیلئے اقتصادی جائزہ کے بارے میں آئی ایم ایف کے دو مزید وفود پاکستان کا دورہ کریں گے۔
جن میں مجموعی طورپر2.5ارب ڈالرقرض کیلئے الگ الگ مذاکرات ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا ایک وفد 24 فروری سے پاکستان کا دورہ کرے گا ۔
اس دورے میں پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان1.5ڈالر کے نئے رعایتی قرض کیلئے مذاکرات ہوں گے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں