“پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے زیر غور ہیں: وزیر خزانہ”

“پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے: سعودی سرمایہ کاری کی توقعات”

پاکستان، سعودی عرب کے درمیان کئی معاہدے زیر غور ہیں، وزیر خزانہ
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حکومتی سطح پرکئی معاہدے زیر غور ہیں۔
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے العلا کانفرنس پر عرب نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی وژن 2030 سے سیکھنے کے لیے پرعزم ہے۔
سعودی عرب وژن 2030 کے اہداف وقت سے پہلے حاصل کر رہا ہے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ سعودی عرب کی کامیابیوں سے پاکستان کو اپنی اقتصادی اصلاحات میں رہنمائی مل سکتی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک-سعودی عرب کی شراکت داری طویل المدتی، انتہائی مضبوط ہے-
وزیرخزانہ نے پاکستان میں بڑھتی ہوئی سعودی سرمایہ کاری پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ سعودی آرامکو کی پاکستان کے ڈاؤن اسٹریم پیٹرولیم سیکٹرمیں سرمایہ کاری خوش آئند ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں