“پاکستان میں تمام مذاہب کے احترام کی پالیسی: شہباز شریف کا بیان”
پاکستان تمام مذاہب کیلئے ایک محفوظ ملک ہے:شہباز شریف
وزیراعظم نے عالمی ہفتہ برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عالمی برادری کیساتھ ملکر بین المذاہب ہم آہنگی کا ہفتہ منا رہے ہیں۔
پاکستان تمام مذاہب کیلئے ایک محفوظ ملک ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اسلام انصاف،رحم اور تمام مخلوقات کے احترام کا حکم دیتا ہے۔
، سماجی ہم آہنگی اور اقدار کی پاسداری پر یقین رکھتے ہیں، حکومت رواداری اور باہمی احترام کے ماحول کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے۔
،بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی اور حکمت عملی پر عملدآمد جاری ہے۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ انتہا پسندی اور تفرقہ انگیز بیان سماجی تانے بانے کیلئے خطرہ ہیں۔
،دنیا کو عدم برداشت اور تقسیم کے بڑھتے ہوئے چیلنجز کا سامنا ہے،امن اور اتحاد کیلئے اجتماعی عزم کا اعادہ کرنا ضروری ہے۔
،مذہبی سکالرز اور سماجی رہنما معاشرے میں یگانگت کیلئے کردار ادا کریں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں