ملک میں رواں سال گندم کا بحران پیدا ہونے کا امکان

“گندم کی قیمتوں میں کمی سے پاکستان میں بحران پیدا ہونے کا خدشہ”

پاکستان میں رواں سال گندم کی فی من قیمت 3 ہزار 900 روپے سے 2 ہزار 800 روپے تک پہنچ گئی ہے۔حکومت کی جانب سے گندم کی قیمتوں میں کمی کسانوں کے لیے بے حد پریشانی کا باعث ہے۔ جس کے بعد کسانوں کی جانب سے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ گندم کاشت نہیں کریں گے، ۔
جس سے مستقبل میں گندم کا بحران بھی جنم لے سکتا ہے۔ماہرین کے مطابق قیمتوں میں کمی گندم کی پیداوار میں خاصی کمی کا باعث بن سکتا ہے، جس سے ملک میں پہلے سے موجود غذائی سلامتی کا معاملہ زیادہ سنگین ہوسکتا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق متعدد کاشتکاروں نے اس مرتبہ گندم کاشت نہیں کی۔
، اور اسکی وجہ گندم کی قیمت میں کمی کی وجہ سے کسانوں کو گزشتہ ایک برس میں شدید مالی نقصان ہوا ہے کیونکہ گندم کی کاشت کے لیے درکار تمام لوازمات انتہائی مہنگے ہو چکے ہیں، جس میں کھاد، بیج، اسپرے، ڈیزل، ٹریکٹر وغیرہ شامل ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں