“پاکستان میں بارشوں کا سسٹم 18 فروری سے داخل ہوگا، پنجاب میں بارشوں کی پیشگوئی”
آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے ۔
جبکہ محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں 18 فروری سے بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پیر (آج) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر خشک رہنے کی توقع ہے ۔
جبکہ نمی کا تناسب 31 سے 35 فیصد رہے گا، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فضائی آلودگی کا انڈیکس 152 ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق طویل خشک سالی کے بعد 18فروری سے 20 فروری تک بارش کا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگا۔
، اس دورانیے میں اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال اور اندرونِ پنجاب کے کچھ علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم ابر آلود رہے گا۔
، سورج اور بادلوں کے درمیان آج آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔
جبکہ بارش کے امکانات نہیں ہیں جس کی وجہ سے موسم خشک رہے گا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں