“پنجاب میں گندم کی فصل متاثر: پانی کی کمی کے باعث فصل کی نشوونما پر اثرات”

“پنجاب میں گندم کی فصل متاثر ہونے کا خدشہ: کسانوں کا تشویش کا اظہار”

پانی کی کمی ‘ پنجاب میں گندم کی فصل متاثر ہونےکا خدشہ
پنجاب بھر میں گندم کی فصل کو اس وقت پانی کی اشد ضرورت ہے۔
تاہم بھل صفائی کےلیے نہریں بند ہونے اور بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے گندم کی فصل متاثر ہونےکے خدشات کسانوں کو پریشان کیے ہوئے ہیں۔
گندم کی فصل کو اس وقت پانی کی اشد ضرورت ہے لیکن ایک طرف تو بارشیں نہیں برسیں۔
اور دوسری جانب بھل صفائی کے لیے نہروں کی بندش کے دورانیے میں اضافے سے نہری پانی بھی دستیاب نہیں ہے۔
خشک سالی کا مقابلہ کرنےکے لیےکئی علاقوں میں تو کسان نکاسی آب کے نالوں سے کھیتوں کو سیراب کر رہے ہیں۔
کسانوں کا کہنا ہے کہ بارانی اور نہری رقبے برابر ہوگئے ہیں۔
، دو مہینے سے پانی بند ہے جس کے باعث فصل کی نشوونما بھی شدید متاثر ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں