“پنجاب کے بڑے شہروں میں تاریخ میں پہلی بار سیوریج اور نکاسی آب کے نئے سسٹم کا آغاز”
پنجاب کےبڑے شہروں میں ڈویلپمنٹ پروگرام کے نفاذ کا فیصلہ
تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب کے تمام بڑے شہروں میں سیوریج اور نکاسی آب کا نیا سسٹم لانے کیلئے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا ۔
جس میں صوبہ میں جاری منصوبوں کا جا ئزہ لیا گیا ، اجلاس میں ڈبلیو اے ٹی ایس این کے تحت جاری پراجیکٹس پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلی مریم نواز نے سیوریج اورڈرینج سسٹم کے میگا پلان کی منظوری دیتے ہوئے ایک لاکھ سے زائد آبادی والے 189 شہروں کا پلان طلب کرلیا۔
، منصوبے کے مطابق سیوریج،واٹر ڈرینج،بارش کے پانی کے نکاس،گلیوں کی فرش بندی اوردیگر ترقیاتی کام کیے جائیں گے۔
پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار شہروں میں سیوریج بائی پاس اورڈسپوزل سٹیشن بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
، بارش کے پانی کے فوری نکاس کیلئے سٹوریج ٹینک بھی بنائے جائیں گے ۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں