پنجاب کے سیاحتی حسن کو دنیا کے سامنے لائیں گے، مریم نواز

مریم نواز: پنجاب کی سیاحت کے فروغ کے لئے دیرپا اقدامات کیے جا رہے ہیں

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کے خوبصورت سیاحتی حسن کو دنیا کے سامنے لائیں گے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سیاحت کی بحالی کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے بھی قرآن کریم میں سیاحت کی ترغیب اور تلقین کی ہے۔
، پاکستان بے حد خوبصورت اور قدرتی حسن سے ما لامال ملک ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے مختلف خطوں میں سیاحت کا بے پناہ پوٹینشل پوشیدہ ہےؤ۔
، پنجاب صحراؤں پہاڑی سلسلے جھیلوں اور دریاؤں کی دھرتی ہے۔
، پنجاب کے خوبصورت سیاحتی حسن کو دنیا کے سامنے لائیں گے۔
مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں سیاحت کے فروغ کے لیے دیرپا اقدامات کیے جارہے ہیں۔
، معیشت، مقامی ثقافت اور بین الاقوامی تعلقات کے استحکام کے لئے سیاحت ناگزیر ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں