پولیس کیلئے ٹیکنالوجی، آلات خریدنا چاہتے ہیں، محسن نقوی

پولیس کیلئے ٹیکنالوجی اور آلات خریدنے کا فیصلہ، محسن نقوی کا بیان

پاکستان اور چین نے انٹیلی جنس شئیرنگ کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا ہے۔
، بیجنگ پولیس اور اسلام آباد پولیس میں تعاون بڑھایا جائےگا، چین سے پولیس کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور آلات خریدے جائیں گے۔
چین کے دورے پر موجود وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چینی ہم منصب کیو ینجن سے ملاقات کی۔
، اس دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کے درمیان انٹیلی جنس شیئرنگ کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق رائے کیا۔
دونوں رہنماؤں نے پیرا ملٹری فورسزکے لیے بارڈرز کو محفوظ بنانے کے حوالے سے تعاون پر بات چیت کی۔
، اس دوران پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں پاکستانی پولیس کے لیے چین سے جدید آلات اور ٹیکنالوجی کے حصول پر تفصیلی غور کیا گیا۔
بیجنگ پولیس اور اسلام آباد پولیس کے مابین تعاون بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں