“پیٹرول اور ڈیزل پر ریلیف کا فائدہ صارفین کو نہ مل سکا، حکومت کے نئے اقدامات”
حکومت نے آئل کمپنیوں کے ٹرانسپورٹ چارجز اور مارجن میں ردوبدل کر دیا ۔
جس کی وجہ سے پیٹرول پر 1 روپے 42 پیسے اور ڈیزل پر 50 پیسے کا ریلیف صارفین کو نہیں مل سکا۔
سرکاری دستاویز کے مطابق پیٹرول پر ٹرانسپورٹ چارجز میں 1 روپے 42 کا اضافہ کر دیا گیا، ۔
فریٹ چارجز بڑھا کر 5 روپے 79 پیسے فی لیٹر کر دیے گئے، ۔
یکم فروری کو پیٹرول پر فریٹ چارجز 4 روپے 37 پیسے مقرر تھے۔
دستاویز میں بتایا گیا کہ پیٹرول پر لیوی کی مد 60 روپے پہلے سے عائد ٹیکس برقرار رکھا گیا،۔
او ایم سی مارجن کی مد میں پہلے سے عائد 7 روپے 87 چارجز، اور ڈیلر مارجن کی مد میں عائد 8 روپے 64 پیسے چارجز بھی برقرار رکھے گئے ہیں۔
دستاویز کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ڈیلر مارجن اور ٹرانسپورٹ چارجز بھی بڑھا دئیے گئے،۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ٹرانسپورٹ چارجز کی مد میں 27 پیسے کا اضافہ کیا گیا، ۔
جبکہ ڈیزل پر ٹرانسپورٹ چارجز 2.65 روپے سے بڑھا کر 2.92 روپے مقرر کردیا گیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں