“پیکا قانون پر اعتراض کس بات کا؟ وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ کا موقف”
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پیکا قانون سے آزادی اظہار رائے کا تحفظ ہوگا، پیکا قانون پر احتجاج کس بات کا ہے؟
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ پیکا ایکٹ میں دنیا کے بہترین طریقوں کو اپنایا گیا ہے۔
، سوشل میڈیا کے خطرات کو روکنے کیلئے یہ ایک اچھا اقدام ہے،۔
پیکا ایکٹ کا مقصد فیک نیوز کا خاتمہ اور سوشل میڈیا کے خطرات کا تدارک کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تنقید کرنے والے بتائیں کس شق پر اعتراض ہے۔
، کیا فیک نیوز کو روکنے پر اعتراض ہے، کوئی ایک شق بتا دیں جس پر اعتراض ہے۔
، ڈیجیٹل میڈیا پر کوئی چیک نہیں، کوئی ایڈیٹوریل کنٹرول نہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں