لاہور ہائیکورٹ نے پیکا ترمیمی قانون کے خلاف درخواست منظور کر لی

پیکا قانون کے خلاف صحافیوں کی درخواست سماعت کیلئے منظور

اہور ہائیکورٹ نے متنازع پیکا ترمیمی قانون کے خلاف صحافیوں کی درخواست کو ابتدائی سماعت کے لیے منظور کر لیا۔
لاہورہائیکورٹ میں پیکا ترمیمی قانون 2025 کو کالعدم قرار دینےکی درخواست کی قابل سماعت ہونے یا نا ہونے سے متعلق سماعت جسٹس فاروق حیدر نے کی۔
فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ پیکا بل متعلقہ اسٹیک ہولڈرز اور صحافتی تنظیموں کی مشاورت کے بغیر لایاگیا۔
، پیکا ترمیمی بل کی منظوری سے آئین میں دی گئی اظہار رائے کی آزادی متاثر ہوگی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں