پی ٹی آئی اور جے یو آئی میں بڑے اختلاف تھے ، اب سیز فائر ہوگیا، عبدالغفور حیدری

“پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے اختلافات: عبدالغفور حیدری کا اہم بیان”

مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) اور جے یو آئی کے درمیان بڑے اختلاف تھے۔
لیکن اب سیزفائر ہوگئے ہیں۔
مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ ہمارے بلوچستان میں بجلی کا نام نہیں ہے لیکن بل آرہے ہیں۔
قلات میں درجہ حرارت منفی 12 تک ہے لیکن وہاں گیس نہیں ہے،۔
حکومت عوام سے ٹیکس لیتی ہے اس کا فرض ہے کہ عوام کو تحفظ فراہم کرے۔
جے یو آئی رہنما کا کہنا تھا کہ بلوچستان اس وقت حالت جنگ میں ہے۔
اور اگر حکمرانوں نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو ایک اور بنگلادیش نہ بن جائے۔
، طاقت کا استعمال مسئلے کا حل نہیں، مذاکرات سے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں