پی ٹی آئی کا 8 فروری کو یوم سیاہ منانے کا اعلان

“پی ٹی آئی 8 فروری کو یوم سیاہ منائے گی، عوامی مینڈیٹ کی حفاظت کا عہد”

پی ٹی آئی نے 8 فروری کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ 8 فروری کو ہم یوم سیاہ منائیں گے۔
یہ ایک تاریک دن ہے جس میں عوام کے مینڈیٹ کو چھینا گیا۔
بانی پی ٹی آئی مقبول ہیں عوام نے بانی کو ووٹ دیا۔
اس وقت جو لوگ فیصلے کر رہے ہیں ان کی کوئی قانونی و آئینی حیثیت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوابی کے جلسے میں ملک بھر سے کارکن شریک ہوں گے۔
، دنیا کو دکھائیں گے پاکستان میں فیصلے صرف عوام ہی کریں گے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں