“پی ٹی وی ملتان خواتین ہراسمنٹ کیس: انتظامیہ کی خاموشی اور تحقیقات”
ملتان(نمائندہ خصوصی)بجلی کے بلوں پر عوام کے ٹیکس سے پلنے والے اہلکارپی ٹی وی ملتان سنٹر میںحوازادیوں کے لئے خوف کی علامت بن گئے ہیں۔بھانوں میں رہنے والے گجروں کو اپنے کالے کرتوتوں کو مزید ہوا دینے کےلئے ملتان کے ایک سیاسی گھرانے کی بھی سرپرستی حاصل ہوگئی ہے۔
جنرل پرویز مشرف کے دورمیں ایک وفاقی وزیر کی سفارش پرمیرٹ پر پی ٹی وی میں بھرتی ہوکر جی ایم کی معراج پر پہنچنے والے شیراز درانی بھی خواتین کوہراساں کرنے والے چھٹے سانڈوں کے سامنےدبک کربیٹھ گئےہیں۔پی ٹی وی ملتان سنٹر کے جی ایم شیراز درانی نے خواتین کوہراساں کرے والے اہلکاروں کے ایک گینگ کو پٹہ ڈالنے کی بجائے ہراساں ہونےو الوں کو شٹ اپ کال دے دی ہے۔بیٹھک کے پاس پی ٹی وی ملتان سنٹر میں خواتین کے ساتھ ہراسمنٹ کرنے کے واقعات اور اس حوالےسے انکوائری اور درخواستوں پر مبنی دستاویزات موصول ہوئی ہیں۔کچھ دستاویزات اور لیٹر پی ٹی وی ہیڈ کوارٹراسلام آباد سے بھی موصول ہوئے ہیں۔
پی ٹی وی ہیڈ کوارٹر اسلام کے ذرائع کے مطابق ملتان سنٹر میں خواتین ہراسمنٹ کے کیس ملک بھر کے سنٹرز سے زیادہ ہیں۔بدترین بدانتظامی کی وجہ سے شعبہ پروگرام اپنی افادیت کھو چکاہے۔بتایاگیاہے کہ ملتان شہر میں میٹھی گولیوں بیچنے والے کچھ بروکرز بھی پی ٹی ملتان میں خواتین کوہراساں کرنے والوں کے ساتھ ملے ہوئے ہیں ۔شعبہ ایڈمن کی ایک فائل سے لی گئی درخواست کے مطابق شعبہ پروگرام سے منسلک (ص ع) پی ٹی وی ملتان کے سیکریٹری (کلرک)عامر سجاد کی طرف سے مسلسل ہراساں کرنے پر ملازمت چھوڑنے پر مجبور ہوئی۔ص ع کی درخواست کے مطابق عامر سجاد اس کے پی ٹی وی چھوڑنے کے بعد بھی اس کے نمبر پر دھکمیاں دینے کاسلسلہ شروع کیاہواہے
۔ص ع نے پی ٹی وی ملتان کی انتظامیہ کو دی گئی درخواست میں لکھا کہ سیکریٹری عامر سجاد اسے بلیک میل کررہاہے۔پی ٹی وی کی عمارت میں کئی ار اس کا ہاتھ پکڑنے کی بھی کوشش کی ہے۔بھانہ چلانے والے عمرسعید گجر بھی ملتان کے ایک سیاسی خاندان کاسہارا لیتے ہوئے ص ع کی دی گئی درخوست فائلوں میں ہی رکوادی ۔متاثرہ خاتوں نے عامر سجاد کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر مجبور ہوکر اپنی ملازمت چھوڑ دی۔ص ع نے اپنی درخواست میں ارداس کی کہ اسے مسلسل بلیک میل کرنے کے ساتھ ڈرانے دھمکانے کس بھی سلسلہ جاری ہے۔اور وہ اپنی عزت بچانے کے لئے پی ٹی وی سے اپنی ملازمت چھوڑ رہی ہوں۔اس سلسلہ میں پی ٹی وی ہیڈ کوارٹر میں بھی درخواستیں بھجوائی گئیں لیکن کیبل مین سے ایڈمن افسر مسلط ہونے والے عامر سعد گجر سیاسی خاندان کاسہارالے کر انکوائری بھی نہیں ہونے دی۔عمر سعید گجر کے ساتھ پی اے وسیم اقبال ارائیں بھی ملوث ہیں۔
وسیم اقبال ارائیں کی طرف سے ایک سینئر میک اپ آرٹسٹ شاہدہ پیرزادہ شہگی ہراسمنٹ کیس میں معافی بھی مانگ لی تھی لیکن اس کے باوجود معاملات درست نہیں کیئے۔بتایاگیاہے کہ پی ٹی وی ملتان سنٹر میں خواتین ہراسمنٹ کیسوں اور شعبہ پروگرام میں ایک مخصوص گروپ کے مسلط ہونے کی تفصیل پر مبنی ریکارڈ پبلک کرنے کے ساتھ اسے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ ،سمیت مختلف اداروں کو بھیجنے کافیصلہ کیاگیاہے۔پی ٹی وی ملتان سنٹر کے جی ایم شیراز درانی مؤقف دینے سے مسلسل معذوری کااظہار کررہے ہیں۔
بیٹھک کے پاس ہراسمنٹ کیسوں کی مکمل دستاویزات موجود ہیں۔تاہم پھر بھی جی ایم شیراز درانی یا پی ٹی وی ملتان سنٹر کی انتظامیہ کی طرف سے مؤقف آیا تو صحافتی اقداروقواعد کے مطابق اسے من وعن شائع کیاجائے گا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں