“پی ٹی وی ملتان سنٹر میں اخلاقی کرپشن اور جنسی ہراسمنٹ کا انکشاف”
ملتان(نمائندہ خصوصی) پاکستان ٹیلی ویژن ملتان سنٹرمیں بدانتظامی اور بڑھتی سیاسی مداخلت کیوجہ سے اخلاقی اقداردم توڑ گئی ہیں۔ایک سیاسی خاندان کی سرپرستی میں جنسی بلے کھلے چھوڑ دیئے گئے ہیں جن سے کام کرنے والی خواتین خوفزدہ ہیں۔اخلاقیات سے عاری ایک ٹولے میںشامل افرادحوازادیوں کی چادراور دامن کونوچنے کے لئے بری نیت کے ساتھ تاک میں رہتےہیں۔5پی سال کے دوران پی ٹی وی ملتان سنٹر میں خواتین کے ساتھ جنسی ہراسمنٹ کے 13سے زائد واقعات سامنے آنے کے باوجود درندے کھلے عام ڈھٹائی سے پھررہے ہیں۔پی ٹی وی ملتان سنٹر کے سٹوڈیوز اور دفاتر روم میں رات گئے شراب،شباب کی محفلیں جمنے لگی ہیں جہاں چرس کے سوٹے اور آئس کے کش لگنے لگے ہیں۔پیپلز پارٹی کے سابق دور میں سفارشی بھرتی ہونے والوں نے گجر گینگ بناکر پی ٹی وی ملتان سنٹر کو اخلاقی کرپشن کا گڑھ بنادیاہے۔بااثر افراد کی پشت پناہی کے باعث ایف آئی اے جیسے ادارے کی طرف سے بھی کارروائی سست روی کاشکارہے۔جنسی ہراسمنٹ میں ملوث سابق جی ایم خالد محمود لکھن کو عہدے سے برطرف کیاجاسکاہے۔خالد محمود لکھن کی برطرفی کے لئے بھی صدر پاکستان کو نوٹس لیناپڑا۔سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے سفارش میں کیبل مین بھرتی ہونے والے عمر سعید گجر کو کو ایڈمن افسر کاچارج بھی دیاجاتارہاجوجنسی ہراسمنٹ کے واقعات میں مرکزی کردار ہے اور سہولت کاری کی وجہ سے ہیڈ آفس سے انکوائری کے احکامات کے باوجودکارروائی سے بچ نکلاہے۔روزنامہ بیٹھک کو پی ٹی وہ ملتان سنٹر میں دم توڑتی اخلاقی اقدار سمیت کرپشن کے حوالے سے موصول دستاویزات کے مطابق عہدے سے برطرف کئے جی ایم خالد محمود لکھن کے ساتھ پروڈیوسر فرخ خان،شفیق عادل،پی اے وسیم اقبال ارائیں،میک اپ آرٹسٹ ندیم مغل،حمزہ گجر،معطل جی ایم شفقت عباس کے کرتوں کی شکایات پر مبنی دستاویزات موصول ہوئی ہیں جوحوازادیوں کے لئے خوف کی علامت بنے ہوئے ہیں۔پی ٹی وی ملتان میں عمر سعید گجر عہدے سے برطرف کئے گئے جی ایم خالد محمود لکھن کا پہلے سہولت کار بنا۔بعد میں شفقت عباس کی سہولت کاری کی۔سابق جی ایم یونس چشتی کی طرف سےعمر سعید گجرکو خواتین کوہراساں کرنے سے باز رہنے کی وارننگ دی گئی تو گجر گینگ یونس چشتی کے خلاف سازشوں پر اتر آیا اور یونس چشتی کو مجبور ہوکرملتان سے لاہور ٹرانسفر کراناپڑا۔عمرسعید گجر نے ایسوی ایٹ انجینئرآصف پر قاتلانہ حملہ کرایا۔پولیس کی بروقت کارروائی کی وجہ سے آصف کی جان بچی۔رات گئے پی ٹی وی کی عمارت میںغیر اخلاقی سرگرمیوں کی نشاندہی کرنے والے ایک ملازم کی درگت بنادی گئی۔عمر سعید گجر کی زیادتوں کاشکارہوکر ایک اہلکار عامر ریاض نے لاہور تبادلہ کرالیا۔ایک مرلہ کے گھر میں اپنی دو بچیوں کی کفالت کرنے والی ریسرچر،صفورانے عمر سعید گجر کی طرف سے تنگ آکر پی ٹی وی کی ملازمت ہی چھوڑ دی۔صفورا نے اپنے لکھی گئے لیٹر میں بتایاکہ اس کے لئے پی ٹی وی ملتان کے اس ماحول میں کامکرنا مشکل ہے۔ جہاں عزت محفوظ نہ ہو۔صفورا کی درخواست اور لیٹر پر عمر سعید گجر کے خلاف کارروائی شروع ہی نہیں کی جاسکی۔نیوزریڈرزاور پروگرام کی کمپیئرز نے بھی پی ٹی وی ملتان میں گجر گینگ کے خلاف اپنے تحفظات کا اظہار کیاہے۔ ہیں۔دستاویزات کے مطابق سابق جی ایم شفقت عباس ملک پر جنسی ہراسمنٹ کیس کی دوبارہ انکوائری جاری ہے اور شفقت عباس اس وقت ایک سابق وفاقی وزیر کی سفارشوں کے آسرے پر ہیں۔جنسی ہراسمنٹ کیس کی ایک انکوائری میں شفقت عباس پر عائد تمام الزامات ثابت ہوچکے ہیں۔دستاویزات کے مطابق خالد عمر ،ندیم مغل،وسیم اقبال ارائیں،شفیق عادل نے ہراسمنٹ کی درخواست دینے والی خاتون سے معافی مانگ لی جس کی وجہ بڑی کارروائی سے بچ نکلنے سے کامیاب ہوگئے ہیں۔فرخ خان ملک سے باہر چلاگیا اور شفیق عادل کو معافی کے بدلے اسلام آباد تبدیل ہوناپڑا۔پی ٹی وی ملتان میں سینئر میک اپ آرٹسٹ شاہدہ پیرزادہ شہگی کی طر ف سے دی گئی درخواست میں ملوث کئے گئے ملازمین نے معافی مانگ لی ۔متاثرہ سینئر میک اپ آرٹسٹ کی طرف سے معاف کرنے کے باوجود پی اے وسیم اقبال ارائیں سمیت کچھ ذمہ داراپنی حرکتوں سےپھر بھی باز نہ آئے۔مہ جبیں عابد کی درخواست پر دوسری انکوائری جاری ہے لیکن سست روی کاشکار ہے۔پی ٹی وی ملتان سنٹر کی ایڈمن برانچ کے ایک ذمہ دار اہلکار کیطرف سے بیٹھک کو فراہم کی گئی دستاویزات میں پی اے وسیم اقبال ارائیں نے معافی مانگتے ہوئے حلف دیا کہ کہ وہ پی ٹی وی ملتان سنٹر کی میک اپ آرٹسٹ شاہدہ پیرزادہ شہگی کو اپنی بہن کی طرح سمجھتے ہیں اور وہ ان کی بہنوں جیسی ہیں۔لیکن اس حلف نامہ کے بعد بھی وسیم اقبال کی طرف سے گجروں کاساتھ جاری رہا۔شعبہ فنانس کا خالد تاڑرنیوز کاسٹرز کے لئے درد سر بنارہاہے۔پی ٹی وی ملتان میں کام کرنے والی خواتین ملازمین نے وزیر اطلاعات عطا تارڑ سے مطالبہ کیاہے کہ دم توڑتی اخلاقی اقدار کا نوٹس لیاجائے اور خواتین کوہراساں کرنے والوں کے خلاف کارروائی کیاجائے۔ پاکستان ٹیلی ویژن ملتان سنٹر میں جنسی ہراسمنٹ کے بڑھتے واقعات ان میں ملوث ملازمین ور انکوائری بارے جی ایم ملتان شیراز درانی نے بیٹھک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ جی ایم ہیں وہ اس بارے کچھ نہیں کہہ سکتے،پی ٹی وی ملتان کے پی آر او خواجہ کلیم اس پر مؤقف دیں گے۔بیٹھک کی طرف سے پی ٹی وی ملتان کے پی آر او خواجہ کلیم کے موبائل نمبر 03006337544پربار بار رابطہ کیاجاتارہا لیکن ان کے نمبر بند تھا۔ پی ٹی وی ملتان سنٹر میں خواتین کے عدم تحفظ اور جنسی ہراسمنٹ کے بڑھتے واقعات کے حوالے پی ٹی وی ملتان کامؤقف بھی من وعن شائع کیاجائے گا۔ ویسے یہ بھی بدانتظامی کی ہی ایک قسم ہے کہ ایک سرکاری ٹیلی وژن کے پیلک ریلیشنز آفیسر کا موبائل فون مسلسل بند ہو۔واضح رہے کہ پی ٹی وی ملتان سنٹر کے جی ایم شیرازدرانی جنرل پرویز مشرف کے دورمیں ایک وفاقی وزیر کی نظرکرم سے پی ٹی وی میں میرٹ پر بھرتی ہوئے تھے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں