چیمپئنز ٹرافی میں جیت کیلئے محنت کر رہے ہیں، محمد رضوان

محمد رضوان کی پریس کانفرنس: چیمپئنز ٹرافی کیلئے جیت کا عزم

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں جیت کے لیے محنت کر رہے ہیں،۔
ٹیم کا مورال بلند ہے اور کوشش کریں گے کہ سابقہ غلطیوں سے سبق سیکھیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمد رضوان کا کہنا تھا کہ میری ٹیم کا ہر کھلاڑی کپتان ہے،۔
میں صرف ٹاس کرنے یا میڈیا سے بات کرنے کے لیے سامنے آتا ہوں ۔
تاہم، ہماری ٹیم میں ہر ایک کھلاڑی کی رائے کا حترام کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے زوروشور سے تیاریاں جاری ہیں اور ہم جیت کے لیے پُرعزم ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بطور ٹیم ہم میں کچھ کمیاں ہیں جنہیں دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
بابر اعظم کے حوالے سے محمد رضوان کا کہنا تھا کہ وہ سینئر کھلاڑی ہیں، آنے والے میچز میں وہی اوپننگ کریں گے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں