“ڈیرہ غازی خان میں کینسر ہسپتال کے قیام کا وعدہ – وزیراعظم کا خطاب”
ڈیرہ غازی خان میں کینسر ہسپتال اور یونیورسٹی بنانے کا فیصلہ
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ڈیرہ غازی خان جلسے میں خطاب کرتے ہوئےڈیرہ غازی خان میں کینسر ہسپتال اور یونیورسٹی بنانے کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ والہانہ اور پرتپاک ستقبال پر ڈیرہ غازی خان کے عوام کا مشکور ہوں۔
، ڈیرہ غازی خان آ کر دلی خوشی ہوئی،ترقی پاکستان کا مقدر بن چکی ہے، پاکستان کی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے۔
، ہم نے عوام کی خدمت کے لئے دن رات کام کیا، محمد نواز شریف کا وژن صرف ترقی ہے،جنوبی پنجاب کے عوام کو پیچھے نہیں چھوڑیں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پنجاب کی ترقی محمد نواز شریف کے دور میں ہوئی، مریم نواز شریف پنجاب کے عوام کی خدمت کر رہی ہیں۔
،جنوبی پنجاب میں ترقیاتی منصوبے آپ کا حق ہیں،صحت، تعلیم اور انڈسٹری کی ترقی کے لئے خادم اعلیٰ کی حیثیت سے کام کیا۔
، مریم نواز شریف پنجاب بھر میں ہسپتالوں کا جال بچھا رہی ہیں، ڈیرہ غازی خان میں کینسر ہسپتال بنانے کا اعلان کرتا ہوں۔
،عوام کو روزگار فراہم کرنے کے لئے منصوبوں کے جال بچھائے، مریم نواز پنجاب کے گھر گھر میں ادویات پہنچا رہی ہیں۔
، مریم نواز ہر دہلیز پر سہولیات پہنچانے کیلئے کوشاں ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں