“کسٹم کلکٹریٹ ملتان میں نیلامی: مقبول احمد کے زیر انتظام من پسند افراد کو نوازا گیا”
ملتان ( انویسٹی گیشن سیل ) ڈی سی آکشن مقبول احمد کی سربراہی میں کسٹم کلکٹریٹ ملتان میں ضبط شدہ سامان کی نیلامی کے دوران اپنے من پسند مخصوص ٹولے کو نوازے جانے کا انکشاف۔
،10فروری کو ہونی والی نیلامی میں مخصوص اشیا کی نیلامی کے دوران خواہشمند افراد کو بولی دینے سے روک دیا گیا۔
مقبول احمد نے عماد اور خالد خان کو کلکٹر کسٹم فرخ شریف گجر کا خاص آدمی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے اونے پونے گاڑی و دیگر اشیا دے کر نواز دیا ۔
اس ضمن میں ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے وژن کے برعکس کسٹم کلکٹریٹ ملتان میں ضبط شدہ سامان کی نیلامی کے دوران من پسند افراد کو نواز کر سرکاری خزانےکو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے ۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ ملی بھگت کے زریعے 10 فروری 2025کو کسٹم کلکٹریٹ میں ہونے والی نیلامی جس میں پکڑی جانے والی نان کسٹم پیڈ قیمتی گاڑیوں اور متفرق سامان کی نیلامی کی گئی کے دوران ڈی سی آکشن مقبول احمد نے عماد نامی شخص کے مقابلے میں بولی دینے والی پارٹیوں کو بولی دینے سے روک دیا ۔
اور اعلان کیا کہ یہ کلکٹر کسٹم فرخ شریف گجر کا خاص آدمی ہے جس پر اس کے مقابلے میں کسی نے بولی نہ دی اور عماد نامی شخص مقبول احمد کے زریعے آلٹو کار لینے میں کامیاب ہوگیا ۔اسی طرح خالد خان نامی شخص کی بولی کے دوران بھی دیگر پارٹیوں کو اس کے خلاف بولی دینے سے روک دیا گیا ۔
جس کے نتیجہ میں خالد خان بھی دوران بولی مختلف اشیا اپنی من پسند قیمت پر حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ تمام نیٹ ورک ڈی سی آکشن مقبول احمد کا پیدا کردہ ہے جسے وہ کلکٹر کسٹم کے نام سے منسوب کرکے اپنی من پسند پارٹیوں کو نوازنے کا سلسلہ جاری ہے۔
اور اس طرح سرکاری خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا جارہا ہے ۔اس ضمن میں متاثرہ حلقوں نے وزیراعظم پاکستان او ر کسٹم حکام سے مذکورہ صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔اس ضمن میں ڈی سی آکشن کا موقف حاصل کرنے کیلئے روزنامہ بیٹھک کی جانب سے رابطہ کیا گیا مگر وہ رابطے میں نہ آسکے ۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں