کشمیریوں کا مقدمہ: ن لیگ اور عظمیٰ بخاری کا عزم
ن لیگ نے ہر فورم پر کشمیریوں کا مقدمہ پیش کی:عظمی بخاری
لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کل کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور اظہارِ یکجہتی کرنے کا اعلان کردیا۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جان کا نذرانہ دینے والے شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔
، بھارت ہمیشہ پاکستان میں حالات خراب کرنے کی کوشش کرتا ہے لیکن پاکستان نےہمیشہ کہا ہے کہ ہم اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ ہم کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جنگ میں ان کے ساتھ ہیں، ۔
ن لیگ نے ہر فورم پر کشمیریوں کا مقدمہ پیش کیا ہے اور ہم عالمی برادری کا ضمیر جھنجھوڑتے رہیں گے۔
، عالمی برادری کو دوہرا معیار ترک کرنا ہوگا۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے بتایا کہ لبرٹی چوک کو کشمیر کے نام سے منسوب کیا ہے۔
، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔
کشمیر میں آج بھی ظلم ہورہے ہیں جس پر توجہ دلانے کی ضرورت ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں