کپاس کی کاشت کا ہدف ایک چیلنجنگ ٹاسک ہے:سیکرٹری زراعت افتخار سہو

کپاس کی اگیتی کاشت: پنجاب میں کاشت کا نیا ہدف

ملتان( خصوصی رپورٹر )سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا کہ کپاس کی کاشت کا ہدف ایک چیلنجنگ ٹاسک ہے۔ کپاس کی اگیتی کاشت کیلئے پنجاب کے6ڈویژن کو موزوں قرار دیا گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ پنجاب میں کپاس کی اگیتی کاشت کیلئے 10لاکھ ایکڑ رقبہ کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
کپاس کی اگیتی کاشت کا وقت 15 فروری سے 31 مارچ ہے ۔کپاس کی اگیتی کاشت پر 25 ہزار روپے مالی اعانت کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔وہ ملتان میں منعقدہ اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔سیکرٹری زراعت پنجاب نے واضح کیا کہ کپاس کی اگیتی کاشت کیلئے تمام متعلقہ افسران وعملہ کو اہداف تفویض کر دیے گئے ہیں اور ہدف کے حصول کیلئے فیلڈ میں متحرک اور فعال کردار ادا کرنے کا خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں کپاس کی اگیتی کاشت سے بہتر نتائج برآمد ہوئے ہیں۔کپاس کی مہم کامیاب بنانے کیلئے ڈویژنل،ڈسٹرکٹ اور تحصیل کی سطح پرکاٹن مینجمنٹ کمیٹیاں تشکیل دی جا چکی ہیں-
اس کے علاوہ مارکیٹوں میں معیاری زرعی مداخل کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے سخت مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے۔ اجلاس میں سپیشل سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب سرفراز حسین مگسی، ایڈیشنل سیکرٹری زراعت ٹاسک فورس پنجاب رانا شبیر احمد خان،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ،ڈائریکٹر جنرلز زراعت عبدالحمید،نوید عصمت کاہلوں،ڈاکٹر عامر رسول۔ڈاکٹر ساجد الرحمان،عبدالقیوم،کنسلٹنٹ محکمہ زراعت ڈاکٹر محمد انجم علی،ڈاکٹر آصف علی،صدرکسان اتحاد خالد کھوکھر اور ڈاکٹر محمداقبال بندیشہ سمیت دیگر افسران و سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ بعد ازاں سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے ملتان میں زیر تعمیر ماڈل ایگریکلچر مال کا دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نےماڈل ایگریکلچر مال کے تعمیراتی کام کی رفتار کا جائزہ لیا۔سیکرٹری زراعت پنجاب نے ماڈل ایگریکلچر مال کے تعمیراتی کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا ماڈل ایگریکلچر مال صرف منظور شدہ ڈیزائن کے مطابق ہی تعمیر کیا جائے-
سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے محکمہ بلڈنگ کے افسران کو جلد تعمیر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے محکمہ بلڈنگ کے افسران نے سیکرٹری زراعت پنجاب کو بتایا کہ ماڈل ایگریکلچر مال کا 80 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔
اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب نے کہا کہ ماڈل ایگریکلچر مال کا ملحقہ ایریا جدید زرعی ٹیکنالوجی کا عملی نمونہ ہوگا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں