“عظمی بخاری نے یوم سیاہ منانے والی جماعت کو تنقید کا نشانہ بنایا”
وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ یوم سیاہ منانے والی جماعت کے اعمال بھی سیاہ ہیں۔
قذافی اسٹیڈیم میں افتتاح پر لوگ خوش ہیں کہ ہمارے بچوں کو پیٹرول بم نہیں اور جیلیں نہیں چاہیئں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آٹھ فروری کی اہمیت سیاسی تاریخ اور عوامی دلوں و دماغ میں زیادہ ہے۔
کیونکہ اسے ملکی تعمیر و ترقی سے جوڑا جا رہا ہے، کبھی عدالتوں پر حملہ تو کبھی نو مئی تو کبھی دھمکیاں و دنگا و فساد تو آئی ایم ایف کو خطوط لکھوائے جا رہے تھے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آٹھ فروری کے دن کے سبب ملک کو تعمیر و ترقی دی پاکستان کو ڈیفالٹ سے نجات ملی، ۔
مریم نواز کی حکومت نے پنجاب کی عوام کو ذہنی سکون خوشحالی مفت ادویات اپنی چھت اپنا گھر گھروں سے کوڑا کرکٹ ختم کرکے تجاوزات ختم کرکے صاف ستھرا ماحول دیا، ۔
پنجاب کے بچوں کو لیپ ٹاپس ملے عوام کیلئے نئے ہسپتال و سڑکیں ملیں ، چون ارب روپے کا بجلی ریلیف دیا۔
، دھی رانی پروگرام شروع کئے اقلیت کارڈ ، شرمنگ فارمنگ عوام کو دی گئی۔
مگر ایک ایسی جماعت ہے جس کو ساری زندگی رونا ہے اس کے ساتھ پاکستان کو بھی رونے پر مجبور کرتے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں