یوکرینی صدر عہدے سے مستعفی ہونے کے لیے تیار

“یوکرینی صدر نے کہا: امن کے بدلے صدر کی کرسی چھوڑنے کے لیے تیار ہوں”

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کیلئے تیار ہوگئے۔
یوکرینی صدر زیلنسکی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ یوکرین میں امن ہوجائے تو صدارت چھوڑنے کیلئے تیار ہوں۔
، یوکرین کیلئے نیٹو رکنیت کے تبادلے میں صدر کی کرسی خوشی سے چھوڑ دوں گا۔انکا کہنا تھا کہ منجمد روسی اثاثے ہمارے ہیں۔
، وہ ہمارا پیسہ ہے شراکت داروں کا نہیں، روسی صدر کو ملک پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
صدر زیلنسکی نے مزید کہا کہ ایسے اشارے نہیں ملے کہ امریکہ یوکرین کی امداد بند کرسکتا ہے،۔
ٹرمپ کی ٹیم جنگ کے خاتمے کیلئے سنجیدہ ہے، امریکہ کے ساتھ معدنیات کے معاہدے کیلئے کوئی فارمیٹ طے نہیں ہوا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں