فلسطین سے متعلق مؤقف پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، سعودی عرب

سعودی عرب کا دوٹوک اعلان: فلسطین کی خودمختاری کے بغیر اسرائیل سے تعلقات ممکن نہیں

سعودی عرب نے واضح کیا ہے کہ آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم نہیں کیے جائیں گے۔
سعودی وزارت خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فلسطین سے متعلق مملکت کا موقف مضبوط اور غیر متزلزل ہے۔
، اور اس کی کسی بھی حالت میں دوسری تشریح کی اجازت نہیں ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی اس موقف کی کھلے اور دوٹوک انداز سے تصدیق کی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب کا یہ موقف غیر متزلزل ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
جاری بیان میں کہا گیا کہ سعودی فرانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان نے کئی مواقع پر یہ بات واضح کرچکے ہیں کہ 167 کی سرحدوں کی بنیاد پر آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام، جس کا دارالحکومت مشرقی بیت المقدس ہو۔
فلسطین کے مسئلے کا واحد حل ہے۔ اس کے بغیر اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں