“ارکان سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری، یکم جنوری سے اطلاق”

“سینیٹ فنانس کمیٹی کا اجلاس، ارکان سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری متوقع”

ارکان سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری کا معاملہ
سینیٹ اراکین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری کے معاملے پر سینیٹ کی فنانس کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب کیئے جانے کا امکان ہے ۔
ذرائع کے مطابق جمعہ کو طلب کیا گیا سینیٹ فنانس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے بیرون ملک دورہ کے باعث ملتوی کردیا گیا تھا ۔
سینیٹ سیکرٹریٹ کے ذرائع کا کہناہے کہ اجلاس میں ارکان سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافےکی منظوری لی جائے گی ۔
ذرائع کا کہناہے کہ ارکان سینیٹ کی تنخواہ بھی ارکان قومی اسمبلی کے مساوی 5 لاکھ 19 ہزار کی جائے گی۔
ارکان سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری سے ہی ہوگا۔
اس وقت ارکان سینیٹ کی تنخواہ بنیادی تنخواہ 1 لاکھ 50 ہزار روپے ہے۔
، چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ میں اضافہ نہیں ہوگا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں