“کیلی فورنیا کی تباہ کن آگ پر قابو پانے کے بعد نقصان کا تخمینہ لاکھوں ڈالر”

“لاس اینجلس میں جنگلات کی تباہ کن آگ پر قابو، 30 افراد ہلاک”

لاس اینجلس میں 3 ہفتوں سے لگی ہولناک آگ پر مکمل قابو پالیا گیا
امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں گزشتہ 3 ہفتوں سے لگی تباہ کن آگ پر بلآخر قابو پالیا گیا۔
جس کے باعث 30 افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہوئے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق جنوبی کیلی فورنیا کی لاس اینجلس کاؤنٹی میں لگنے والی ’پیلیسڈز‘ اور ’ایٹن‘ آگ امریکا کے دوسرے سب سے بڑے شہر کی تاریخ کی سب سے زیادہ تباہ کن آگ تھی۔
2 جنگلات میں لگنے والی آگ 150 مربع کلومیٹر سے زائد رقبے میں پھیلی اور 10 ہزار سے زیادہ گھر جل گئے تھے۔
جس سے سیکڑوں ارب ڈالر کے نقصان کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔
یاد رہے کہ جنوبی کیلیفورنیا میں 2 مقامات پر ہونے والی ان آتشزدگیوں کو ’پیلیسیڈز فائر‘ اور ’ایٹن فائر‘ کا نام دیا گیا ہے۔
جب کہ اس کے علاوہ دیگر مقامات پر بھی وقفہ وقفہ سے آگ کی لپیٹ میں آرہے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں