“یو اے ای میں پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ اور ٹول ٹیکس میں 50 فیصد اضافہ”
دبئی: متحدہ عرب امارات میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا جبکہ ٹول ٹیکس بھی بڑھا دیا گیا۔
متحدہ عرب امارات میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چار سے ساڑھے 5 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق آج سے ہوگا۔
اماراتی فیول پرائس کمیٹی کے اعلان کے مطابق عرب امارات میں ایک لیٹر پیڑول 2.74 درہم یعنی 208 پاکستانی روپے میں ملے گا ۔
جبکہ ڈیزل کی قیمت 2.82 درہم (214.18 روپے) فی لیٹر ہوگی۔
دبئی کے ٹریفک آپریشن کی نگرانی کرنے والے ادارے روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ٹول ٹیکس “سالک” کی فیس میں 50 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔
جس کے تحت اب دبئی کے ٹول گیٹس پر گزرنے کے لیے اضافی چارجز لاگو ہوں گے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں