سویڈن کے تعلیمی مرکز میں فائرنگ، 10 افراد کی ہلاکت کا افسوسناک واقعہ
سویڈش پولیس کا کہنا ہے کہ ایک تعلیمی مرکز میں فائرنگ کے نتیجے میں تقریباً 10 افراد مارے گئے۔
وزیر اعظم نے اسے ملک کے لیے ایک ’دردناک دن‘ قرار دیا۔مقامی پولیس سربراہ روبرٹو ایڈ فاریسٹ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ حملہ آور بھی ممکنہ طور پر مرنے والوں میں شامل ہے۔
اور سکول میں مزید ممکنہ متاثرین کی تلاش جاری ہے۔
پولیس سربراہ نے صحافیوں کو بتایا ’ہم جانتے ہیں آج یہاں تقریباً 10 افراد مارے گئے ہیں۔
ہم ابھی تک درست تعداد اس لیے نہیں بتا سکتے کیونکہ واقعے کی شدت بہت زیادہ ہے۔
پولیس کو شبہ ہے کہ حملہ آور نے اکیلے ہی کارروائی کی اور اس وقت اس واقعے کو دہشت گردی سے جوڑنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔
، البتہ اب بھی بہت کچھ معلوم کرنا باقی ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں