“پاسپورٹ دفاتر میں ایجنٹ مافیا کے خلاف سخت کارروائیوں کا فیصلہ”
پاسپورٹ دفاتر کے باہر ایجنٹ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن
پاسپورٹ دفاتر کے باہر ایجنٹ مافیا کیخلاف کارروائیوں کا آغاز ہوگیا۔
ڈی جی پاسپورٹس نے ملک بھر میں ایجنٹس پر کڑی نظر رکھنے اور ان کیخلاف سخت اقدامات کے احکامات جاری کردیئے۔
ملک بھر میں پاسپورٹ دفاتر کے باہر سرگرم ایجنٹ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
ڈی جی پاسپورٹس کے احکامات کے مطابق تمام ریجنل دفاتر یومیہ مانیٹرنگ رپورٹ ہیڈ کوارٹرز کو جمع کروائیں گے۔
جبکہ خفیہ مانیٹرنگ کیلئے ہیڈ کوارٹرز کی ٹیم سرپرائز وزٹ بھی کرے گی۔
رپورٹ کے مطابق ایجنٹس کیخلاف روزانہ کی بنیاد پر مقدمات درج کئے جائیں گے اور گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں