“پنجاب میں آپریشن، لاہور سے دہشت گرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد”
پنجاب کے مختلف شہروں میں آپریشن ،15دہشتگرد گرفتار
لاہور میں دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نےپنجاب کے مختلف شہروں میں آپریشن کے دوران15دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے ۔
آپریشن لاہور ،سیالکوٹ ،گجرات ،اٹک ،سرگودھا ،بہاولپور،جھنگ، میانوالی، چنیوٹ میں کیے گئے۔
، لاہور سے بھی فتنہ الخوارج ایک خطرناک دہشت گرد گرفتار کیا،دہشت گرد کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے ۔
دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد،ای ای ڈی بم،ڈیٹونیٹر ،حفاظتی فیوز تار 18فٹ ، پمفلیٹ نقدی برآمدہوئے۔
، سی ٹی ڈی لاہور کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی شناخت ،مدثر خان،سجاد احمد،عاشق ،اجمل خان ،عمیر اقبال ،محمد اعجاز ،سہیل احمد عیسی خان وغیرہسے ہوئی ۔
دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائی کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔
، رواں ہفتے میں 1498 کومبنگ آپریشنز کے دوران556 مشتبہ افراد گرفتار کیے ۔
،لاہور کومبنگ آپریشنز میں 64511افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ،۔
دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں ۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں