مقدمات کا بوجھ کم کرنے کیلئے پنجاب میں ڈبل شفٹ شام کی عدالتیں شروع کرنیکا فیصلہ

“پنجاب میں شام کی عدالتیں: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا اہم اقدام”

ملتان ( سپیشل رپورٹر) پنجاب میں مقدمات کا بوجھ کم کرنے کے لیے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا مستحسن اقدام ، پنجاب میں ڈبل شفٹ شام کی عدالتیں شروع کرنے کا فیصلہ ، اس حوالے سے انتظامات کرنے کے لیے صوبہ بھر میں ڈسٹرکٹ سیشن ججز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ۔ جس میں کہا گیا ہے کہ شام کی عدالتیں قائم کرنے کے لیے جوڈیشل افسران کے نام فوری طور پر ارسال کئے جائیں ۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے یہ فیصلہ صوبہ بھر میں مقدمات کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے اٹھایا ہے ۔ پنجاب بار کونسل سمیت وکلاء ایسوسی ایشنز نے اس اقدام کو سراہا ہے ۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں