کرپشن ،قتل سمیت سنگین الزامات،انجینئررفیق ہمڑ کو سیاسی گھرانے کی سفارش بھی جامعہ زکریا میں بحال نہ کراسکی

رفیق ہمڑ کے الزامات: گیلانی خاندان کی حمایت بھی ناکام، کیس کا جائزہ

ملتان(نمائندہ خصوصی)کرپشن ،قتل ،شراب نوشی اورغیرمناسب رویہ اور ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضر رہنے سمیت الزامات ثابت ہونے والے رفیق ہمڑ کو گیلانی خاندان کی سپورٹ بھی بحال نہ کراسکی۔جامعہ زکریاکے سنڈیکیٹ اجلاس میں یونیورسٹی انجینئرملک رفیق المعروف رفیق ہمڑکاکیس ایجنڈے میں شامل کیاگیاتھا۔اجلا س کے دوران ایڈمن بلاک میں رفیق ہمڑ اونچی آوازمیں نعرے لگاتے رہے کہ رفیق ہمڑ کاکوئی کچھ نہیں کرسکتا۔رفیق ہمڑ کایونیورسٹی میں کوئ ثانی نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں فریق ہمڑ کے ایجنڈے کے دوران ایم پی اےاور ممبر سینڈیکٹ علی حیدر گیلانی نے اجلاس کی کارروائی میں حصہ لیتے ہوئے رائے دی کی رفیق ہمڑ کو ایک موقع دیاجائے۔
رفیق ہمڑ ایک قابل انجینئرہے۔بتایاگیاہے کہ اجلاس میں علی حیدر کی رائے اور آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے رفیق ہمڑ پر لگائے الزامات کی حوصلہ شکنی کی گئی اور ممبران نے کہاکہ یہ جامعہ کامزید ماحول خراب کرنے کاباعث بنے گا۔ یہ تو چند الزامات ہیں جو فائل میں لگائے گئے ہیں۔اس پر مزید الزمات بھی ہونگے جواس ایجنڈے کے ساتھ نہیں لگائے گئے۔ایک ممبر نے بتایا کہ اب بھی رفیق ہمڑ کئی ماہ سے یونیورسٹی سے مسلسل غیر حاضر ہے۔رفیق ہمڑ کواین ایچ اے میں سابق وزیراعظم یوسف گیلانی کی سفارش پر خلاف میرٹ تعینات کیاگیا اور اور بہاالدین زکریا یونیورسٹی میں بھی گیلانی ہی پہلے اسے ڈیپوٹیشن پر لے آئےاور بعد میں مستقل تعیناتی کرائی۔
سینڈیکٹ اجلاس میں رفیق ہمڑ کے خلاف ممبران کی رائے اور گفتگو سے رفیق ہمڑ کے سفارشی علی حیدر گیلانی کے طوطے اڑگئے۔بتایاگیاہے کہ یوسف گیلانی کی طرف سے جامعہ زکریا پر مسلط کیے گئے رجسٹرار زبیر خان المعروف(زوبی) نے بھی رفیق ہمڑ کے معاملات پر پردہ پوشی کی تھی۔یونیورسٹی میں یوسف گیلانی کے دورمیں میرٹ کے برعکس بھرتی ہونے والے ایڈمن افسروں کاکیس بھی دوبارہ جائزے کے عمل سے گزرے گا۔ رفیق ہمڑ شراب نوشی کے بعد غل غپاڑہ کرتے پولیس کے ہتھے چڑھا اور مین گیٹ پر پولیس چوکی کی ہی حوالات میں رہا۔سٹیج اداکار اور ڈانسرعامر گوگی کے قتل کاالزام بھی رفیق ہمڑ پر آتارہاہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں