“اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا بل منظور: قومی اسمبلی میں ہنگامہ”

“اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا بل منظور کر لیا گیا: اجلاس کی اہمیت”

اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا بل منظور
قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اورمراعات میں اضافے کا بل منظور کر لیا گیا،۔
رومینہ خورشید عالم نے بل قومی اسمبلی میں پیش کیا ۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کاشدید ہنگامہ،نعرے بازی،ایجنڈا پھاڑ دیا ،سینیٹ اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اورمراعات میں اضافے کا بل پہلے ہی منظور کرچکی ہے۔
، قومی اسمبلی اجلاس میں پاکستان ماحولیاتی تحفظ ترمیمی بل 2025بھی پیش کیا گیا، پاکستان ماحولیاتی تحفظ ترمیمی بل 2025 قائمہ کمیٹی کے سپردکر دیا گیا۔
سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران کوئی پوائنٹ آف آرڈر نہیں ہو گا،۔
اپوزیشن اور حکومت کو چیف الیکشن کمشنر کے حوالے سے خط لکھا ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے کسی جج نے پارلیمنٹ کے حوالے سے بات کی ہے۔
وزیر پارلیمانی امور متعلقہ جج کو آگاہ کریں کسی کو پارلیمنٹ کے حوالے سے بات کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں