“حکومت کی کیپسٹی چارجز میں کمی سے بجلی سستی ہونے کا امکان: نیپرا میں فیصلہ متوقع”
ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان
حکومت کی جانب سے کیپسٹی چارجز میں کمی سے ملک بھر کے لیے بجلی سستی ہونےکا امکان ہے۔
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کی درخواست پرکل نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں سماعت کی جائے گی۔
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی صارفین کو 52 ارب 12 کروڑ روپے سے زائد کا ریلیف دینے کے لیے درخواست نیپرا میں دائر کر رکھی ہے،۔
بجلی کی قیمت میں فی یونٹ کتنی کمی ہوگی، اس حوالے سے فیصلہ نیپرا نے کرنا ہے۔
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ اکتوبر تا دسمبر 2024 کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کی درخواست نیپرا میں دی گئی ہے،۔
ان کمپنیوں نے کیپیسٹی چارجز کی مد میں 50 ارب 66 کروڑ روپے، جب کہ ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن نقصانات کی مد میں 2 ارب 66 کروڑ روپے کی کمی مانگی ہے،۔
تاہم آپریشنز اینڈ مینٹیننس کی مد میں صارفین سے 2 ارب 69 کروڑ روپے وصول کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں