“ویسٹ منیجمنٹ کمپنیوں کی مشکلات اور نجی کمپنیوں میں افسران کی شمولیت کا اثر”
ملتان(ملک اعظم) پنجاب بھر میں صفائی کا نظام آؤٹ سورس ہونے کے بعد ویسٹ منیجمنٹ کمپنیوں کے افسروں نے کر استعفی دے کر ٹھیکے حاصل کرنے والی کمپنیوں کو جوائن کرنا شروع کر دیا ہے
ذرائع کے مطابق صوبہ بھر کی ویسٹ منیجمنٹ کمپنیوں نے وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق ضلعی اور تحصیل سطح پر صفائی کا نظام آؤٹ سورس کرنے کا اسی فیصد کام مکمل کر لیا ہے پنجاب بھر کے بعض اضلاع میں منتخب پوائنٹس کا چارج سنبھال کر کام بھی شروع کر دیا یہ کام بھی فوٹو سیشن تک محدود ہے
ذرائع کے مطابق صوبہ بھر میں صفائی کا نظام ٹھیکے پر حاصل کرنے والی کمپنیوں یہ ٹھیکے چار سال کے لیے اربوں روپے میں حاصل کئے ہیں لیکن ان کمپنیوں کے پاس تجربہ کار منیجمنٹ نایاب تھی انکے افسران کے پاس دستاویزات تیار کرنے اور ٹینڈرنگ پراسس میں حصہ لینے کا تجربہ تو تھا لیکن فیلڈ کی سطع کا تجربہ نہ ہونے کا برابر تھا انھوں نے کہا صوبہ بھر میں صفائی کا نظام ٹھیکے پر حاصل کرنے والی کمپنیوں کے پاس متعلقہ ایریا کا فٹ ورک نہ ہونے کے برابر ہے جس کے بعد ان کمپنیوں نے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے اندر مختلف عہدوں پر کام کرنے والے افسروں اور سٹاف کو تین گنا پکیج پر ہائر کرنا شروع کر دیا ہے تین گنا زائد پکیج دینے کا مقصد ایک تو کمپنی کے اندر ان افسران کے تعلقات استعمال استعمال کرکے معاملات کلئیر کرنے میں حائل رکاوٹیں دور کرنا ہیں دوسرا ان افسران کو فیلڈ کا تجربہ بھی حاصل ہے
نجی کمپنی مالکان ویسٹ منیجمنٹ کمپنیوں سے تین گنا زیادہ قمیت پر توڑنے والے افسروں کے ذریعے اپنے مفادات بہترین اور تیز ترین انداز میں مکمل کر سکتے ہیں
ذرائع کا دعویٰ ہے ویسٹ منیجمنٹ کمپنیوں سے نجی کمپنیوں میں جانے والے افسروں نے استعفی دینے سے پہلے صفائی کا نظام ٹھیکے پر حاصل کرنے والی کمپنیوں کے مفادات کو بھرپور تحفظ دیا اسکے بعد تین گنا زیادہ پیکج حاصل کرکے نجی کمپنیوں کو جوائن کر لیا ہے اس طرح صفائی کا نظام ٹھیکے پر حاصل کرنے والی کمپنیوں کو بیٹھے بٹھائے تجربہ کار افسروں کی ٹیم میسر آگئی ہے جبکہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنیاں تجربہ کار افسران سے محروم ہونا شروع ہو گئیں اب ویسٹ منیجمنٹ کمپنیوں نے نئی بھرتیوں کا عمل شروع کر دیا ہے
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں