“ٹرمپ کا انتباہ: اسرائیلی رہا نہ ہوئے تو امن معاہدہ ختم”

“ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی نہ ہونے پر امن معاہدہ ختم کر دیں گے”

اسرائیلی رہا نہ ہوئے تو امن معاہدہ ختم، ٹرمپ کا انتباہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کو دھمکی دی ہے کہ اگر غزہ سے ہفتے کی دوپہر تک ہر اسرائیلی یرغمالی رہا نہ ہوا تو جنگ بندی کے خاتمے کی تجویز دوں گا۔
جس کے بعد تباہی آئے گی۔فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق حماس نے اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کو بنیاد بناتے ہوئے مزید قیدیوں کے تبادلے ملتوی کرنے کی دھمکی دی تھی۔
ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’جہاں تک میرا تعلق ہے، اگر تمام یرغمالیوں کو ہفتے کی رات 12 بجے تک واپس نہ لایا گیا تو میرے خیال میں یہ مناسب وقت ہوگا۔
کہ ہم امن معاہدہ منسوخ کردیں اور تمام شرائط ختم کر دیں، پھر جو کچھ ہوگا، سو ہوگا۔‘

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں